مالدیپ،10نومبر(ایجنسی) مالدیپ کی حکومت نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک میں گزشتہ ہفتہ نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر
جاری کئے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق ملک میں ایمرجنسی ختم ہونے کے ساتھ ہی شہریوں کے معطل شدہ تمام بنیادی حقوق بحال کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مالدیپ میں سکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر گزشتہ 4 نومبر کو 30 دنوں کے لئے ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔